ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کادورہ سنٹرل جیل٬مختلف احاطوں اور بیرکس ٬جیل ہسپتال کامعائنہ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور محمد رئوف خان نے جمعہ کے روز سنٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا اور جیل کے مختلف احاطوں اور بیرکس خاص طور پر جیل ہسپتال اور دیگر حصوں کا معائنہ کیا اور جیل میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ اسرار علی شاہ ٬ پشاور بار ایسوسی ایشن کے صدر امجد علی مروت اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیدیوں سے ملے اور ان کو درپیش مسائل اور مقدمات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔انہوں نے جیل ہسپتال میں ڈاکٹروں کے ہمراہ مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دورے کے دوران کیمپ کورٹ کا انعقاد کرکے 30چھوٹی نوعیت کے مقدمات نمٹائے جبکہ بعض قیدیوں کی رہائی کے احکامات بھی صاد ر کئے۔

متعلقہ عنوان :