عمران خان ملکی ترقی میں سب سے بڑا رکاوٹ ٬کھبی فاٹا کے مسائل کا ذکرتک نہیں کیا ٬شہاب الدین خان
چیئرمین پی ٹی آئی سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچارہے ہیں ٬ باجوڑ ایجنسی کے مسائل حل کرنا مشن ہے٬ رکن قومی اسمبلی ․
جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:57
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ باجوڑایجنسی میں قیام امن کے بعد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور جاری منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئیگی ٬ انہوں نے کہا کہ باجوڑایجنسی میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز ٬ لیویز اہلکاروں اور قبائلی عمائدین کیساتھ ساتھ عوام نے بھی عظیم قربانیاں دی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ فاٹا کے ترقی کیلئے 20ارب روپے مختص ہیں جوکہ صحیح معنوں میں خرچ نہیں ہوتے اور ذیادہ پیسے واپس ہوجاتے ہیں ۔ فاٹا کو این ایف سی ایوارڈ میں بہت جلد تین فیصد حصہ ملیں گا ۔ جس سے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی آئیگی ۔ شہاب الدین خان نے مزید کہا کہ باجوڑایجنسی میں 132کے وی گریڈ اسٹیشن جولائی 2017میں مکمل ہوگا جس سے لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کا خاتمہ ہوجائیگااو رباجوڑ کے تمام علاقوں کو یکساں بجلی کی سپلائی فراہم کی جائیگی ۔ رکن قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے قائد عمران خان کو کھڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے کھبی بھی فاٹا کے مسائل کا ذکر تک نہیں کیا اور نہ ہی وہ قبائلی عوام کیساتھ مخلص ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی ترقی میں سب سے بڑا رکاوٹ ہے اور وہ سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچارہے ہیں ۔ بجلی فیڈر کے منصوبے سے تحصیل سلارزئی کے علاقے تنگی ٬ غاخے ٬ درہ اور دیگر پسماندہ علاقے مستفید ہوں گے ۔ اور ا س منصوبے پر دو کروڑ روپے لاگت آئیگی ۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.