وزیر اعظم لوگوں کو آسمان کی بلندیوں کو چھوتا دیکھنا چاہتے ہیں٬سی پیک منصوبہ تمام صوبوںکو آپس میں منسلک کرے گا

ہمارے دشمن سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ٬ نوجوانوں کے تعاون سے ان کے عزائم کو خاک میں ملادیں گے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کانیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف پاکستان کے لوگوںخاص طور پر نوجوانوں کو آسمان کی بلندیوں کو چھوتا دیکھنا چاہتے ہیں٬ ہمارے دشمن سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں پاکستان اس وقت تاریخ کے مشکل دور سے گز ررہا ہے آپ نوجوانوں کے تعاون سے ان کے ان مزموم عزائم کو خاک میں ملادیں گے ٬سی پیک منصوبہ جو کہ تمام صوبوںکو آپس میں منسلک کرے گا جس کے تحت ملک میں انڈسٹری کو فروغ ملے گا نوجوانوں کو جو ڈگری حاصل کرنے کے بعد بیرون ملک روز گار کی تلاش میں چلے جاتے ہیں٬ اس منصوبہ کی تکمیل سے ان کو یہاں ہی روزگار ملے گاہماری حکومت کی کو شش ہے کہ نوجوانوں کو ان کی تعلیم اور قابلیت کے مطابق ملازمتیں دی جائے ٬میں قوم کے ان نوجوانوں کے درمیان کھڑا ہوں جو پاکستان کا مستقبل ہیں اور مجھے یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی٬ فیصل آباد میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کے تحت تعلیم میں اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جو ڈگری حاصل کرنے کے بعد بیرون ملک روز گار کی تلاش میں چلے جاتے ہیں اس منصوبہ کی تکمیل سے ان کو یہاں ہی روزگار ملے گاہماری حکومت کی کو شش ہے کہ نوجوانوں کو ان کی تعلیم اور قابلیت کے مطابق ملازمتیں دی جائے انہوں نے کہا کہ یہ ہماری حکومت کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے تعلیم میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی روایت کو جنم دیا۔

اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی یورپ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں کو اچھی ملازمت دینا حکومتوں کا فرض ہوتا ہے ہماری بھی کوشش ہے کہ ہم بھی بہتر روزگار کے مواقع پیدا کریں جس سے نا صرف پاکستانیوں کو روز گار فراہم کیا جاسکے بلکہ بیرونی لوگوں کو بھی ملازمتیں دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت غریب لوگوں کوعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلہ میں ایک سے پانچ لاکھ روپے فراہم کیے جارہے ہیں ہر ضلع میں ان غریبو ں کا اندارج کیا جا رہاہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیر اعلی کی ہدایات کے تحت بغیر کسی سفارش کے میرٹ کی بنیاد پر تقریبا دو لاکھ ٹیچروں کو روز گار فراہم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں پاکستان اس وقت تاریخ کے مشکل دور سے گز ررہا ہے آپ نوجوانوں کے تعاون سے ان کے ان منظم عزائم کو خاک میں ملادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے ہاتھ میں ووٹ کی طاقت ہے آپ اس کا مثبت استعمال کرکے پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کرسکتے ہیں