پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی کی او جی ڈی سی ایل کے گھوسٹ ملازمین کی تصدیق کرنے کی ہدایت ٬ معاملہ نمٹا دیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) کے گھوسٹ ملازمین کی تصدیق کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوئینر میاں عبدالمنان کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزارت پٹرولیم ٬ او جی ڈی سی ایل اور آڈٹ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں او جی ڈی سی ایل میں گھوسٹ ملازمین کے حوالے سے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا٬ آڈٹ حکام نے آگاہ کیا کہ او جی ڈی سی ایل میں بڑی تعداد میں گھوسٹ ملازمین بھرتی کئے گئے ہیں ۔دوسری طرف آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ حکام نے کہا کہ ادارے میں کوئی گھوست ملازمین نہیں ہیں۔ جس پر ذیلی کمیٹی کے کنوئینر میاں عبدالمنان نے او جی ڈی سی ایل کے گھوست ملازمین کی تصدیق کرانے کی ہدایت کردی۔(ار)