پاکستان کا ایک مرتبہ پھر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کودفتر خارجہ طلب کرکے سیزفائر کی خلاف ورزیوں اور شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کودفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ میں شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارتی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو ایک مرتبہ پھر ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزی پر ڈی جی سائوتھ ایشیاء ڈاکٹر فیصل نے دفتر خارجہ طلب کیا۔ ایل او سی ورکنگ بائونڈری پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور 2 پاکستانی شہریوں کی شہادت ‘ 15 زخمی ہونے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے شدید احتجاج کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :