وفاقی اردو یونیورسٹی اور انجمن ترقی اردو کے زیر اہتمام اردو مراسلت کورس کے پہلے بیج کی تقریب تقسیم اسناد

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) وفاقی اردو یونیورسٹی اور انجمن ترقی اردو کے زیر اہتمام اردو مراسلت کورس کے پہلے بیج کی تقریب تقسیم اسناد و انعامات اردو یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی انجمن ترقی اردو فاطمہ حسن تھی جبکہ اس موقع پرکورس کے شرکاء کے علاوہ راجو جمیل ظفر٬رئوف پارک سعدیہ اور ایڈیشنل رجسٹرار شاہ جی محمد٬مسز فاریہ و دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب تقسیم اسناد میں شرکاء کورس کو سرٹیفکیٹس دیئے گئے جبکہ امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کو کیش انعامات سے بھی نوازا گیا جیوری کی طرف سے کیش انعام کے حقدار وںمیں بیسٹ اچیور ظفر علی سپرا جبکہ بیج کے بہترین سٹوڈنٹ کا اعزاز توصیف اسحاق کے نام رہا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد ملک بھر کے سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں ادرو زبان کا نفاذ شروع کیا جاچکا ہے ۔

ملازمین کی تربیت اور اردو مراسلت سے آشنائی نہ ہونے کے سبب درپیش آنے والے مشکلات کو دور کرنے کیلئے وفاقی اردو یونیورسٹی نے پہلے کراچی اور بعد ازاں اسلام آباد کیمپس میں خصوصی کورسز کا اجراء یقینی بنایا گیا ہے۔ مقررین کے مطابق مادری زبان سے سوتیلی ماں جیسا سلوک اب ماضی کا حصہ بن چکا۔ وفاقی اردو یونیورسٹی اور انجمن ترقی اردو نے ملکر ملک بھر میں ادرو زبان کے نفاذ کا جو بیڑہ اٹھایا ہے اس پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔