تعلیمی ترقی اور اداروں کی بہتری سے وفاقی دارالحکومت کو دنیا کا خوبصورت ترین شہر بنایا جائے گا٬ڈپٹی میئر ذیشان نقوی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی نے کہاہے کہ تعلیمی ترقی اور اداروں کی بہتری سے وفاقی دارالحکومت کو دنیا کا خوبصورت ترین شہر بنایا جائے گا٬ شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے آن لائن شکایت سسٹم متعارف کرا دیا ہے٬ شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کہا ہے کہ خواتین کی تعلیم معاشرے کی ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کرتی ہے٬ حکومت نے بلدیاتی انتخابات سمیت تمام سیاسی معاملات میں خواتین کو ان کا جائز مقام دلایا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز (پوسٹ گریجوایٹ) جی ٹین فور کی سٹوڈنٹس کونسل کی حلف برداری اور تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

کالج پرنسپل عمرانہ خضر٬ ایف جی کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر صغیر میرانی سمیت اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ ذیشان نقوی کا کہنا تھا کہ خواتین کی تعلیم کی بغیر ترقی ممکن نہیںہے اس لئے حکومت نے انہیں سیاسی معاملات میں برابر کے حقوق دلائے ہیں ۔

مذکورہ کالج کی مسائل حل کرانے کیلئے وزیرمملکت برائے کیڈ طارق فضل چودھری سے بات کریںگے۔انہوں نے کہاکہ میٹروپولیٹن انتظامیہ کی مدد سے اسلام آباد کو دنیا کا بہترین شہر بنائیں گے۔یہاں کے تعلیمی اداروںکو خوبصورت اوربہترکیا جائے گا۔لوگوں کی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے ایم سی آئی کے نام سے ویب سائٹ لانچ کر دی ہے جہاں ملنے والی آن لائن شکایات پر فوری ایکشن لیں گے۔تقریب میں فیڈرل بورڈ اور قائداعظم یونیورسٹی کے سالانہ امتحانات میںنمایاںکارکردگی کامظاہرہ کرنے والی طالبات میںاسنادبھی تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر نومنتخب صدرطالبات کونسل نی مطالبات کی فہرست پیش کی جبکہ پرنسپل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :