عوام کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے سلسلے میں نادرا موبائل وین روانہ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:53

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) نادرا ریجنل ہیڈ آفس سکھر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ریجن کے مختلف علاقوں میں عوام کو قومی شناختی کارڈ بنا کر دینے کے لیی04 نومبر 2016 تک نوشہرو فیروزضلع میں نادراموبائل وین موجود رہے گی٬ تفصیل کے مطابق نوشہرو فیروز کی تحصیل نوشہروفیروز کی مختلف یو نین کونسلوں میں عوام کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے سلسلے میں نادرا موبائل وین روانہ کی گئی ہے٬ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دی گئی تاریخوں میں نادرا موبائل ٹیم سے رابطہ کر کے اپنے شناختی کارڈ بنوائیں۔

متعلقہ عنوان :