ہم نے نئی نسل کو قانون کی آگاہی سے انہیں قانون کا پابند بنانا ہے‘ سہیل ناصر

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:53

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک سہیل ناصر نے کہا ہے کہ ہم نے نئی نسل کو قانون کی آگاہی سے انہیں قانون کا پابند بنانا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیشن کورٹ اٹک کے کانفرنس روم میں پریس بریفنگ کے دوران کیا٬ اس موقع پر ایڈیشنل سیشن اٹک عابد رضوان عابد ٬سول ججز خرم شہزاد٬محمد اسلام چوہدری٬اور میاں مقصود انجم بھی موجود تھے٬ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک سہیل ناصر نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے 150- سال مکمل ہونے کے موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کی ہدایات پر پورے پنجاب میں ضلع اور صوبے کی سطح پر مختلف تقاریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے٬ یہ تقریبات یکم نومبر سے شروع ہو رہی ہیں اور ان تقریبات کا میگا ایونٹ 10-دسمبر کو لاہور میں ہو گا ٬انہوںنے یہ تفصیلات اپنے دفتر میں منعقدہ ایک پریس بریفنگ کے دوران بتائیں٬ اس موقع پر ججز کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ٬ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک سہیل ناصرنے ان تقریبات کی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے فوٹو گرافی , پرانی اور یادگار تصاویرکا مقابلہ, 4 سے 14سال کے بچوں کے درمیان تصویری مقابلہ , 22سال تک طالب علموں کے درمیان مضمون نویسی کامقابلہ اور کرکٹ فسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا٬ ا س موقع پر چھٹی کلا س سے دسویں کلا س کے بچوں کو عدالتوں کا دورہ کروایا جائے گا اور کسی تاریخی مقام پر جوڈیشئل کانفرنس منعقد بھی کی جائے گی ٬اس موقع پر عدالتی اہلکاروں کے ساتھ ایک شام منانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے٬ انہو ںنے بتایا کہ ضلع اٹک میں لاہور ہائی کورٹ کے 150سال مکمل ہونے کے حوالے سے اٹک میں کھیلوں کے مقابلے اور دیگر تقریبات کا انعقاد عمل میں لا یا جارہا ہے٬ انہوں نے کہا کہ ا ن تقریبات کے منانے کا مقصد قانون اور انصاف کی حکمرانی کا پیغام عام لوگوں تک پہنچانا ہے۔