جہلم میں زہریلی شراب پینے سی10افراد ہلاک٬ 5افراد کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی ریفر کردیا گیا

شراب گذشتہ رات شادی کی تقریب کے لیے لائی گئی تھی٬ پولیس نے زہریلی شراب فروخت کرنے اور قانون کی خلاف ورزی پر چھاپے مارنے شروع کردیے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:48

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) جہلم زہریلی شراب پینے سی10افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 5افراد کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔ زہریلی شراب گذشتہ رات شادی کی تقریب کے لیے لائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوںمیں پرویز مسیح٬آصف عرف لالو٬عمران جارج عرف مانی٬پرویز عرف پیجی٬ذیشان ولد مظفر٬ڈاکٹراکرام ڈینٹسٹ٬مینول مسیح٬کاشف مسیح٬شامل ہیں تما م جاںبحق افراد کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے بعد آن کے لواحقین کے حوالے کردیا۔ پولیس نے زہریلی شراب فروخت کرنے اور قانون کی خلاف ورزی پر چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :