جہلم پولیس نے متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکر لیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:48

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) حسن اسد علوی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر٬ جہلم کی ہدایت پرتھانہ ڈومیلی کے سب انسپکٹربشارت احمد ٬ منظور احمداے ایس آئینے نرگس شازیہ چوہدری اے سی سوہاوہ کے ہمراہ غیر قانونی گیس کی ری فلنگ کرنے پر ظہور احمد ولد منظور حسین سکنہ رسول پور٬ شہزاد اسلم ولد محمد اسلم سکنہ گتر٬ کرامت حسین ولد محمد اشرف سکنہ سیری گنیال٬ راجہ قاسم ولد محمد اقبال ٬ عمر فاروق ولد محمد اشرف سکنہ بڑا ہ گواہ ٬ فرخ عباس ولد محبوب خان جبکہ تھانہ پنڈ دادنخان سے اے ایس آئی عمر حیاتنے محمد اسلم ولد بہادر خان سکنہ سوڈی گجر سے پسٹل 30بور معہ 3 عدد گولیاں٬ تھانہ لِلہ سے ذوالفقار علی سب انسپکٹر نے محمد اجمل ولد شیر محمد سکنہ سرگودھا سے 30بور پسٹل معہ 2عدد گولیاں٬ تھانہ سول سے محمد ادریس اے ایس آئی نے محمد سجاد ولد محمد مشتاق سکنہ ریلوے کالونی جہلم سے 10لٹر شراب برآمد کر کے گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :