بی اے / بی ایس سی سپلیمنٹری امتحان کے لئے جہلم میں سنٹر ز کی حدود میں دفعہ 144نافذ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:48

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) ڈی سی او اقبال حسین خان نے یونیورسٹی آف پنجاب کے زیر اہتمام بی اے / بی ایس سی سپلیمنٹری امتحان کے لئے قائم کردہ سنٹر ز جہلم کی حدود میں دفعہ 144نافذ کر دی ہے٬ اس نوٹیفکیشن کے تحت کسی بھی غیر متعلقہ فرد کوامتحانی مرکز کے 2سو گز کی حدود میں داخلے پر پابندی ہوگی نیز امتحانی سنٹر کی حدود میں ایسا مواد جس سے امتحان میں شریک امیداواروں کو نقل میں مدد مل سکے لیجانے کی بھی ممانعت ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈی سی اواقبال حسین خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن 12نومبر تک موثر رہے گا۔