گلوکارسلمان احمدگرفتار،آئی جی پولیس کے حکم سے رہاکردیاگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:26

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اکتوبر2016ء) :اسلام آباد پولیس نے گلوکارسلمان احمدکو بنی گالہ جاتے ہوئے گرفتارکرلیا،بعدازاں پولیس نے آئی جی پولیس کے حکم سے رہاکردیا۔

(جاری ہے)

سلمان احمدنے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے قیدیوں کی گاڑی میں لے جایا جارہاتھا۔ قیدیوں کی گاڑی صحیح طریقے سے بند نہیں تھی اس لیے فرارہونے میں کامیاب ہوا۔ اس وقت بتا نہیں سکتا کہ کہاں ہوں۔لیکن مجھے غیرقانونی گرفتارکیاگیا میں کوئی مجرم نہیں ہوں۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق پولیس نے آئی جی کے حکم پر سلمان احمد کو رہاکیا۔

متعلقہ عنوان :