سپریم کورٹ ٬این اے آرسی کی زمین پر رہائش کالونی کی تعمیر کیخلاف کیس کی سماعت تین ہفتوں تک ملتوی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ میں نیشنل ایگری کلچر ایند ریسرچ سنٹر کی زمین پر رہائش کالونی کی تعمیر کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی٬ حکومتی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ این اے آر سی کیس کے حوالے سے سمری وزیراعظم کو بھیجوا دی گئی ہے٬جسٹس عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں کہا ہمیں پتہ ہے کہ آجکل حکومت لوگوں سے جیلیں بھر رہی ہے لیکن جیلیں افسران سے بھی بھری جا سکتی ہیں٬ عدالت کو پتہ ہے کہ وزیراعظم نواز شریف آج کل کئی اور ضروری کاموں میں مصروف ہیں اسلئے وزیراعظم کو ایسے چھوٹے کاموں کیلئے زحمت کہاں ہے٬ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیراعظم کو سمری کی منظوری کے حوالے سے حتمی ٹائم فریم دیا جائے٬ عدالت نے کیس کی سماعت تین ہفتوں تک کیلئے ملتوی کر دی۔

۔( وقار/طارق ورک)

متعلقہ عنوان :