سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں خانہ جنگی کا پیش خیمہ ہے٬ محمد کامران

حکمرانوں نے نہتے سیاسی کارکنوں پر لاٹھیاں برسا کر آمروں کی یاد تازہ کر دی احتجاج ہر شہری کا آئنی حق ہے جسے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت آج لوگ احتجاج پر مجبور ہیں ۔ چیئرمین مووآن پاکستان

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) مووآن پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد کامران نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں خانہ جنگی کا پیش خیمہ ہے۔حکمرانوں نے نہتے سیاسی کارکنوں پر لاٹھیاں برسا کر آمروں کی یاد تازہ کر دی ہے۔اپنے ایک بیان میں محمد کامران نے کہا کہ سیاسی کارکنوںکے گھروں پر پولیس کے چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے سے باز رہے‘احتجاج ہر شہری کا آئنی حق ہے جسے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت آج لوگ احتجاج پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے اپنا رویہ اور آمرانہ طرز عمل نہ بدلا تو حلات مزید کشیدہ ہو جائیں گے جس کے ذمہ دار یہ خود ہونگے۔ انہوںنے کہا کہ جمہوریت کی چمپئن ہونے کی دعویدار (ن) لیگ کی حکومت نے لا قانونیت اور تشدد میں آمریت کوبھی مات دیدی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کرپشن کے خلاف تحریک میں عوام بھی شامل ہو چکے ہیں ٬ حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں انہیں ہر صورت خود کو احتساب کے لئے پیش کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :