خواتین پرتشدد٬نوازشریف کی آمریت کا ثبوت ہے ٬فرخ جاوید مون

جیلیں بھردیں گے ظلم کے آگے سرنہیں جھکائیں گے٬میڈیا سے گفتگو گلوبٹوں کی خاندانی جمہوریت چند دن کی مہمان ہے٬سابق سیکریٹری اطلاعات لاہور

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے یوتھ کنونشن میں خواتین پربدترین تشدد اورکارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے نام پربدترین بادشاہت قائم ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون کا کہنا تھا کہ ضیاالحق کے دور میں اتنے ظلم عوام پر نہیں ہوئے جتنے موجودہ دور حکومت میں ہو رہے ہیں ٬نوازشریف آمر بنے ہوئے ہیں اوران کی آمریت نے ظلم اورجبرکے سارے ریکارڈ توڑدیئے ہیں٬جیلیں بھردیں گے لیکن ظلم کے آگے سرنہیں جھکائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کارکنوں کوبالوں سے گھسیٹا گیا اوران پرلاٹھیاں برسانانوازشریف کی آمریت کا ثبوت ہے ٬بوکھلاہٹ میں حسنی مبارک نے اپنے پاؤں پرخود ہی کلہاڑی مارلی ہے اب گلوبٹوں کی خاندانی جمہوریت صرف چند دن کی مہمان ہے۔

متعلقہ عنوان :