دینی جماعتوں نے اسلام آبادجام کرنیکا اعلان مسترد کردیا

عمران نیازی اورطاہر القادری کی انتشار کی سیاست ملکی سلامتی اور سی پیک منصوبے کیخلاف ہے حکومت قانون کی رٹ قائم کرے :علامہ ممتاز اعوان٬حافظ حسین احمد٬پیر ولی اللہ ٬نعیم بادشاہ ودیگر

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت ‘‘کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان سمیت 20 دینی جماعتوں کے راہنمائوں جے یو آئی کے حافظ حسین احمد علماء و مشائخ اہلسنت کے پیر ولی اللہ شاہ بخاری متحدہ جمعیت اہلحدیث کے شیخ محمد نعیم بادشاہ تحریک ختم نبوت کے پیر سلمان منیر جے یو پی کے مفتی عاشق حسین جمعیت اہلسنت کے مولانا محمد حنیف حقانی ملت جعفریہ کے علامہ عنایت حسین نقوی سنی علماء کونسل کے مولانا غلام حسین نعیمی مسلم لیگ علماء و مشائخ کے مولانا نصیر احمدجمعیت علماء ِ احناف کے حافظ شعیب الرحمن تحریک ناموسِ رسالت ؐ کے عمر ممتاز اعوان جمعیت مشائخ کے پیر سلیم عباس جعفری تحریک اتحاد بین المسلمین کے ڈاکٹر شاہد نصیر مصطفائی جسٹس فورم کے میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ تحریک اتحاد امت کے غلام محی الدین شاہ عالمی مجلس علماء کے علامہ سیف اللہ خالد تحریک سوادِ اعظم کے پیر ابرار حسین بخاری جمعیت علماء اہلسنت کے مولانا حسین احمد اعوان اور مرکزی علماء کونسل کے علامہ عبد الکریم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی جانب سے 2 نومبر کو اسلام آباد جام کرنیکے کے اعلان کو ملکی سلامتی کیخلاف قرار دیکر مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ شہروں کو بند کرنا شہری و انسانی حقوق کے سراسر منافی اور خلاف قانون ہے پرتشدد سیاست کرنا اغیار کا ایجنڈا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی اور طاہر القادری کی انتشار کی سیاست ملکی سا لمیت اور سی پیک منصوبے کیخلاف ہے محب وطن سیاسی جماعتیں اس پر خاموش تماشائی بنے رہنے کی بجائے اپنا بھرپور مثبت کردار ادا کریں اور باشعور عوام پرتشدد اور انتشار کی سیاست کو یکسر مسترد کردیں ۔

(جاری ہے)

نیز حکومت قانون کی رٹ قائم کرکے قانون توڑنے والوں اور اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ تسلیم نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرے اور اسلام آباد کے شہریوں کو قید نہ ہونے دے جواسکا فرض منصبی ہے۔

متعلقہ عنوان :