بھارتی فوج کا ورکنگ با$نڈری پر پاکستانی سپاہی کی شہادت کا بھارتی دعوی جھوٹ٬ پاکستان مخالف پروپیگنڈا حکمت عملی کا حصہ ہے٬آئی ایس پی آر

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ با$نڈری پر پاکستانی سپاہی کی شہادت کے بھارتی دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی دعویٰ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا حکمت عملی کا حصہ ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ با$نڈری پر پاک فوج کے اہلکار کو شہید کرنے کے بھارتی دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ورکنگ با$نڈری پر کسی پاکستانی سپاہی کو شہید نہیں کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پروپیگنڈا حکمت عملی کے تحت کشمیر کے معاملے پر عالمی رائے گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ورکنگ با$نڈری پر بھارتی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ اپنی فوج کے سپاہیوں کی ہلاکتوں کو چھپانے کی خاطر اور عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کی حکمت عملی کے تحت ورکنگ با$نڈری پر بھارتی فوج کے ہاتھوں پاکستانی فوج کے اہلکاروں کی ہلاکت کا جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :