اسلام آباد٬ 6ماہ قبل اغواء ہونے والی بچی عدالت پہنچ گئی٬ بچی سمیت دیگر افراد کی شہادتیں قلمبند

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) 6ماہ قبل اغواء ہونے والی بچی عدالت پہنچ گئی۔ عدالت نے بچی سمیت دیگر افراد کی شہادتیں قلمبند کر لیں۔ اغواء کیس کی سماعت سول جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد نے کی۔ مئی2016ء میں اغواء ہونے والی بچی جس کی عمر تقریباً15سال ہے اغواء کاروں کے چنگل سے جان چھڑا کر عدالت پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

(چ٬ب) نے عدالت کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ جاوید ٬ ابوذر اور شہناز بی بی نے ورغلایا اور خانیوال لے جا کر زبردستی جاوید سے نکاح کروا دیا گیا۔

بعد ازاں جاوید و دیگر ساتھی 5ماہ تک زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور بالآخر 2روز قبل اغواء کاروں سے بچ نکل کر بھاگنے میں کامیاب ہوئی۔ دیگر2گواہان نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا کہ ملزمان ورغلا کر بچی کو ساتھ لے گئے۔ مدعیہ کی طرف سے چوہدری عبدالرحمن ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔ عدالت نے بیان ریکارڈ کر کے سماعت ملتوی کر دی۔۔( علی)