شیخ زید میڈیکل کمپلیکس٬ لاہور میں میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس کی ورکشاپس کا انعقاد

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) شیخ زید میڈیکل کمپلیکس٬ لاہور اور یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے میڈیکل رائٹنگ اور میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے سے پری کانفرنس ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جو کہ یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہورکی عالمی میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس2016 جس کا موضوع-" دور حاضر میں میڈیکل پروفیشنلزم کو درپیش چیلنجز"کا حصہ تھیں۔

(جاری ہے)

جنرل (ر) پروفیسر محمداسلم ٬وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ورکشاپس کا افتتاح کیااور پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان٬ چئیرمین اینڈ ڈین٬ شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس٬ لاہور نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ ایک ورکشاپ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندہ ڈاکٹر گوہر واجد اور دوسری مسٹر شوکت علی جاوید نے کنڈکٹ کروائی۔ شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر صاحبان سمیت ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے ورکشاپس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :