تجاوزات ٬رانگ پارکنگ کے خلاف ناقص حکمت عملی ٬ڈی ایس پی سے وضاحت طلب٬انسپکٹر کو شوکاز٬پٹرولنگ آفیسر معطل

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک کے بہائو کی بہتری اورانتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شاہدرہ ٬راوی روڈ٬لاری اڈااورلوئر مال کا وزٹ کیا ۔انہوں نے ناقص سپرویژن پر ڈی ایس پی شاہدرہ سے وضاحت طلب کرلی٬رانگ پارکنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات نہ کرنے پرانچارج ٹریفک سیکٹرلوئرمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیاجبکہ پٹرولنگ آفیسر راوی روڈ کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

انہوں نے تمام ڈی ایس پیزاورسیکٹرز انچارجز کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس کارروائی پر خصوصی توجہ رکھیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔چیف ٹریفک آفیسر نے وزٹ کے دوران شاہدرہ چوک کے قریب تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات نہ ہونے پر ڈی ایس پی شاہدرہ سے وضاحت طلب کرلی جبکہ لوئرمال کے علاقے میں تجاوزات ٬رانگ پارکنگ ہونے پرانسپکٹر لوئرمال کو شوکاز نوٹس جاری اورپٹرولنگ آفیسر راوی روڈکو معطل کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وارڈنز ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں اور دوران ڈیوٹی نرمی سے پیش آتے ہوئے شہریوں کی مدد٬راہنمائی کو معمول بنائیں۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس اقدامات نہ کرنے والے افسران اور وارڈنز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔