اسلام آباد میں کارکنوں پر پولیس دھاوے کے خلاف وکلاء برادری سراپا احتجاج بن گئی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) گزشتہ رات اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر پولیس دھاوے کے خلاف وکلاء برادری کی بڑی تعداد سراپا احتجاج بن گئی اور انہوں نے جی پی او چوک میں حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا اور ٹائر جلاکر ٹریفک بند کردی۔ اس موقع پر جہاں آسمان پر دھویں کے بادل چھائے رہے وہاں جی پی او چوک کے فقہاء وکلاء نے گونواز گو کے نعروں سے گونجتی رہیں۔

مظاہرے کا اہتمام پی ٹی آئی لائیرز فورم نے کیا تھا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی لائیرز فورم کے رہنما مظہر جوئیہ ایڈووکیٹ اورمحمود ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے پرامن کارکنوں پر تشدد کرکے اور خواتین ورکروں کی بے حرمتی کرکے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی ہوا میں اڑادیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

انہوںنے کہا کہ پولیس کے صرف اسلام آباد سے 80سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے۔ جن میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر سید علی عباس بخاری بھی شامل ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس گردی نے مشرف کی آمریت کو بھی مات دے دی ہے۔ حکومت اگر سمجھتی ہے کہ 2نومبر کو وہ پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے میں کامیاب ہوجائے گی تو ان کی خام خیالی ہے حکومت کا اب جانا ٹھہر گیا ہے۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :