سی آئی اے پولیس کی کارروائی ٬ خاتون سمیت تین اشتہاری ملزمان گرفتار

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) سی آئی اے صدر پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ یہ ملزمان گزشتہ13سال سے اشتہاری تھے اور پولیس کو مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

سی آئی اے پولس کے مطابق قتل کے مقدمہ میں ملوث تینوں ملزمان جن میں نسرین بی بی٬ محمد ارشد اور ٹیپو شامل ہیں۔13سال تک مفروری کی زندگی کاٹ کر واپس لاہور آئے تھے۔ ملزمان پر تھانہ اقبال ٹائون میں مقدمات درج ہیں۔(سعید)

متعلقہ عنوان :