وکلاء برادری کسی سیاسی جماعت کی آلہ کارنہیں بنے گی٬فاروق ایچ نائیک

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے صدارتی امیدوار فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ وکلاء برادری صرف اور صرف قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے۔٬ وکلاء برادری کسی سیاسی جماعت کی آلہ کار نہیں بنے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ(ن) کے لائیرز فورم کے رہنما اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ بعض عناصر سیاست کے نام پر ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔ وکلاء برادری ایسی کی تحریک کی حمایت نہیں کرے گی جو تحریک ملک میں انتشار پھیلانے کا باعث بنے۔ انہوںنے کہاکہ وکلاء جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کسی کوشش کی بھی حمایت نہیں کریں گے کیونکہ وکلاء جمہوریت اور انسانی حقوق کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں تقریب میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نائب صدر اوردیگر عہدیداروں کے امیدواروں جن میں بختیار علی سیال ایڈووکیٹ اعظم جوئیہ شامل ہیں نے شرکت کی۔(اے ملک)