حکمران اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئے تو 2 نومبر حکومت کا آخری دن ہوگا٬ محمود الرشید

گرفتاریوں٬ چھاپے اور تشدد جیسے حکومتی ہتھکنڈے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے لئے رکاوٹ کا باعث نہیں بن سکتے٬اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں پر کی جانے والی پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ گرفتاریوں٬ چھاپے اور تشدد جیسے حکومتی ہتھکنڈے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے لئے رکاوٹ کا باعث نہیں بن سکتے۔

2نومبر کو اسلام آباد میں دس لاکھ افراد شریک ہونگے اور حکمران اگر اپنے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئے تو 2نومبر کا دن حکومت کا آخری دن بھی ہوسکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لاکھوں کارکن2نومبر کی کال کو کامیاب کروائیں گے۔ انہو ںنے کہا کہ حکومت نے پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے 627ورکروں کو گرفتار کیا ہے جو حکومت کی سیاسی بربریت کا منہ بولتا ثبوت ہے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جعلی سلسلہ بند ہونا چاہیے اور گرفتار کیے گئے کارکنوں کو جلد رہا کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے سربراہ کو ان کے گھر میں جو نظر بند کیا ہے اسے فوری ختم کیاجائے۔ ایسا نہ ہوکہ پی ٹی آئی کے لاکھوں کارکن بنی گالا کا رخ کرلیں اور اگر اس سلسلے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کے ذمہ دار بھی پنجاب کے حکمران ہونگے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ حکومت وقت نے راولپنڈی٬ اسلام آباد کو خود بند کردیا ہے۔ حکمران سمجھتے ہیں کہ ہ کنٹینرز لگاکر محفوظ ہیں تو ان کی خوش فہمی ہے انہوںنے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ناانصافی چور بازاری لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم ہو تو اس ملک کے عوام سڑکوں پر نکلتے ہیں بازار بند بھی ہوتے ہیں ہڑتالیں بھی کی جاتی ہیں۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :