پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ٬اوستہ محمد میں احتجاجی ریلی نکالی گئی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:42

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والی پنجاب حکومت کی زیادتیوں اور گرفتاریوں کے خلاف اوستہ محمد میں مرکزی رہنماء میر گودھا خان ہجوانی کی قیا دت میں ان کے آفیس سے ریلی نکا لی گئی جو جنا ح روڈ٬ تحصیل روڈ سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچی وہاں پر انہوں نے پنجاب حکومت اور وزیر اعظم کے خلاف سخت نعرے با زی کی اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میر گودھا خان ہجوانی ٬ محمد یونس رند ٬ علی بخش نون٬ اور حا جی احمد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کونسی جموریت ہے کہ اپنے پلاٹ سے گرفتاریاں اور لاٹھی چارج ہونے لگے ملک کے وزیر اعظم سے ہم حساب مانگتے ہیں تو وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے 2نومبر سے پہلے اسلام آباد کو بلاک کر دیا گیا ہے ٬ خواتین کے بال نوچے گئے انہوں نے کہا کہ ہم دو نومبر کو ہر حال میں اسلا م آ با د جائیں گے ٬ ملک کے وزیر اعظم چور ہو تو باقی کیا رہے گا اسکا بھائی اور بڑا چور ہے انہوں نے کہا کہ حکومت تو عدلیہ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی کر رہے ہیں٬ انہوں نے کہا کہ ملک کا حشر نشر کر دیا گیا ہے پی ٹی آئی ان کا احتساب لیکر ہی رہے گا ۔

(جاری ہے)

اور ملک کو ہمیں بچانا ہے ان لٹیروں سے٬ انہوں نے حکومت کے خلاف ٬ اور پنجاب حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی ۔