اسلام آبادپولیس کی کارروئی٬ موبائل چوری اور بھینس چوری کی وارداتوں میں ملوث04ملزمان کو گرفتار

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) اسلام آبادپولیس کی کارروئی٬اسلام آباد میں موبائل چوری اور بھینس چوری کی وارداتوں میں ملوث04ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ دو بھینسیں مالیتی3لاکھ 50 ہزار روپے ٬مسروقہ قیمتی موبائل٬04عدد اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور بمعہ 03ر وند برآمد کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل چوری اور بھینس چوری کی وارداتوںمیں ملوث04ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ا نکے قبضہ سے چوری شدہ دو بھینسیں مالیتی3لاکھ 50 ہزار روپے ٬مسروقہ قیمتی موبائ06عدد اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور بمعہ 03ر وندبرآمد کرلیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان میںجنید افراز ولد افراز احمد ساکن گلی نمبر03بلال ٹاؤن چشتیاں مارکیٹ کھنہ ڈاک اسلام آباد٬طاہر خان ولد گل روز خان ساکن چاٹو تحصیل و ضلع مردان٬غنی الرحمان ولد اجمل خان ساکن گنڈی خان خیل تحصیل وضلع لکی مروت اورغلام محمد عرف غلامو ولد نذر محمد ساکن مکان نمبر10گلی نمبر5بلال ٹاؤن کھنہ ڈاک اسلام آبادابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے واردات ہائے کا انکشاف کیا کہ ملزم مندرجہ سیریل نمبر1کودوران گشت و پڑتال مشکوک جان کر برما ٹاؤن روک کر چیک کرنے پر ملزم مذکورہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل30 بور بمعہ 03روند برآمد ہوئے اسلحہ ناجائز کی نسبت مقدمہ نمبر342مورخہ26-10-16بجرمAO13/20/65 تھانہ کھنہ درج ہوا ملزم سے چار عددمسروقہ موبائل فونز بر آمد ہوئے جن کی نسبت مسمی محمد ابوبکر شبیر ولد محمد امیر ساکن مکان نمبرZB-1607 گلی نمبر 3ڈھوک حسو راولپنڈی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر406مورخہ26-10-16بجرم379/411ت پ تھانہI-A اسلام آباد درج رجسٹر ہوا۔

( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :