Live Updates

پی ٹی آئی دھرنا ٬ اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کو وارننگ لیٹر جاری کردیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) پی ٹی آئی دھرنا ٬ اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کو وارننگ لیٹر جاری کردیا ۔اسلام آباد کو بند کرنے کے اعلان پر ہائیکورٹ کے واضع احکامات جاری ہوچکے ہیں ٬ ضلعی انتظامیہ کے خط کا متن۔ تفصیلات کے مطابق دھرنے کے حوالے اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کو وارننگ لیٹر جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے خط میں لکھا ہے کہ اسلام آباد کو بند کرنے کے اعلان پر ہائیکورٹ کے واضع احکامات جاری ہوچکے ہیں ٬ سی ڈی اے کی جانب سے جلسہ کرنے کیلئے پہلے سے ہی جگہ مختص کی گئی ہے ٬ شہر کو بند کرنے سے عوام کی آزادانہ آمد ورفت متاثر ہوگی ٬ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ نہ صرف انتظامیہ پہلے سیاسی جماعتوں کی بھی زمہ داری ہے ۔اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی ۔( مہر علی خان)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :