کرپشن زدہ حکمران اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے از خود نظام کیخلاف سازش کر رہے ہیں ‘ جمشید چیمہ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ کرپشن زدہ حکمران اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے از خود نظام کیخلاف سازش کر رہے ہیں اور ملک میں تشدد کا ماحول پیدا کرنا اس کا منہ بولتا ثبو ت ہے٬ چار دیوار ی کے اندرتقریب پر دھاوا بول کر کارکنوں خصوصاًخواتین پر تشدد اور گرفتاریاںآمریت کی بدترین مثال ہے ۔

اپنے ایک بیان میں جمشید چیمہ نے کہا کہ حکمران خاندان او ران کے حواری جس طرح کے اقدامات اٹھا رہے ہیں انہیں اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوںنے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ماحول بنایا اور اب ملک سے فرار کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے لیکن عوام ملک کے تمام ائیر پورٹس پر پہرہ دیں گے اور انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئی اور نہیں بلکہ حکمران اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے از خود نظام کے خلاف سازش کر رہے ہیں اور عوام اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کے لئے احتجاج کرنے والوں پر تشدد اور انکی گرفتاریاں کہاں کی جمہوریت ہے اعلیٰ عدلیہ سے اپیل ہے کہ حکمرانوں کے اس غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کا نوٹس لیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ٬ حکومت کے پاس جیلوں میں جگہ کم پڑ جائے گی لیکن وہ پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عوام کو اپنے عزم سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں دھکیل سکے گی ۔ انہوںنے کہا کہ کرپشن کے خلاف تحریک میں عوام بھی شامل ہو چکے ہیں ٬ حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں انہیں ہر صورت خود کو احتساب کے لئے پیش کرنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ جمہوریت کی چمپئن ہونے کی دعویدار (ن) لیگ کی حکومت نے لا قانونیت اور تشدد میں آمریت کوبھی مات دیدی ہے ۔

متعلقہ عنوان :