ثقلین مشتاق کو ہندوستان کا ویزا جاری٬ یکم نومبر کو روانہ ہونگے

انگلینڈ ٹیم کے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے 15 دن کام کریں گے٬ ثقلین مشتاق نے تصدیق کردی انگلینڈ کرکٹ ٹیم وقت بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستان روانہ ہوگی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:38

ثقلین مشتاق کو ہندوستان کا ویزا جاری٬ یکم نومبر کو روانہ ہونگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق کو ہندوستان کا ویزاجاری کردیا گیا ہے جہاں وہ انگلینڈ ٹیم کے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے 15 دن کام کریں گے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم اس وقت بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کھیل رہی ہے جس کے بعد 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستان روانہ ہوگی۔

ثقلین مشتاق کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ہندوستان کے خلاف سیریز میں ٹیم کے اسپنرز کی مدد کے لیے کنسلٹنٹ مقرر کیا ہے جبکہ وہ اسے قبل بھی انگلش ٹیم کیساتھ کام کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ثقلین مشتاق نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے ہندوستان کا ویزا مل گیا ہے اور میں یکم نومبر کو وہاں جاؤں گا'۔اسپن باؤلنگ میں جدت لاتے ہوئے 'دوسرا' کو متعارف کرانے والے پاکستان ٹیم کے سابق کھلاڑی اس سے قبل انگلینڈ کے علاوہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ اسپن کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔

یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے انگلینڈ کے حالیہ دورے میں ثقلین مشتاق نے انگلش باؤلرز اور بلیبازوں کی معاونت کی تھی جس کے باعث لارڈز میں پہلے ٹیسٹ میں تباہ کن باؤلنگ کرنے والے یاسر شاہ سیریز کے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میں غیر موثر ثابت ہوئے تھے۔۔

متعلقہ عنوان :