سہولیاتی اقدامات بارے ایس ای سی پی کا آگہی سیمینار

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے انضباطی فریم ورک میں بہتری اور ملک میں ترقی کے لئے ایک مضبوط کاروباری ماحول فراہم کرنے کی خاطر حال ہی میں کئے گئے متعدد سہولیاتی اقدامات کے بارے میں آگہی پھیلانے کے لئی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی)کے اشتراک سے کراچی میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔

ان اقدامات میں یک روزہ آن لائن تشکیل٬ (کمپنی کے مختصر دستور کے اختیار سے مشروط) ایف ٹی آر ایس کے تحت دو گھنٹے کی قلیل ترین مدّت میں کمپنی کی تیز ترین تشکیل٬ کمپنی کی تشکیلی فیس میں تخفیف جو کہ آف لائن موڈ کے تحت صرف دوہزار روپے ہے اور آن لائن موڈ کے تحت ایک روپے ہے٬ کریڈٹ کارڈ اور آن لائن فنڈ ٹرانسفر کے ذریعیفیس کی ادائیگی٬ نِفٹ سے ڈیجیٹل دستخط حاصل کرنے کے لئے آن لائن درخواست٬ بلا معاوضہ مصدقہ نقول٬ موجودہ آٹھ رجسٹریشن دفاتر کے علاوہ گلگت میں سی آر او اور سیالکوٹ٬ گوادر اور ایبٹ آباد میں سہولتی کا$نٹرز کے قیام سے ایس ای سی پی کی پہنچ میں اضافہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مندرجہ بالا اقدامات کے باوجود٬ پروموٹرز عموماً براہ راست ایس ای سی پی کو کمپنی کی تشکیل کی درخواست نہیں دیتی جس کے نتیجے میں پاکستان میں کاروبار کرنے کے اخراجات اور وقت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایس ای سی پی نے ایک ایسا نطام قائم کیا ہے جو کسی فریق ثالث کی مدد کے بغیرپروموٹرز کو کمپنی کی تشکیل میں سہولت فراہم کرتا ہے اور ایس ای سی پی کے امدادی افسران کی جانب سے مکمل رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔ ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے ضرورت ہے کہ سٹیک ہولڈرز کا ایس ای سی پی کے ساتھ براہ راست رابطہ اور تعلق ہو۔ ہمیں مل کر باہمی امداد کے ذریعے کارپوریٹ شعبے کی ترقی میں سہولت فراہم کرنا ہوگی اور ملک میں کاروبار کرنے کے اخراجات کو کم کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :