ْچیئرمین بلدیہ شرقی معیدا نور کا کچرا کنڈی کی صفائی و دیگر بلدیاتی امور کا تفصیلی معائنہ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی ہدایت پرڈسکو بیکری کے سامنے علامہ شبیر احمد عثمانی روڈ پر کچراکنڈی کی باؤنڈری وال تعمیر کردی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں چیئرمین معید انور نے ایس ای ایسٹ شفیق الرحمن کے ہمراہ ڈسکو بیکری سے متصل کچرا کنڈی کی باؤنڈری وال کی تعمیر٬صفائی و دیگر بلدیاتی امور کا تفصیلی معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکو بیکری سے متصل کچرا کنڈی کی نئی باؤنڈری وال تعمیر کی گئی ہے جس کی تعمیر کے باعث کچراکنڈی بہتر ہوگئی ہے اورکچرا باؤنڈری وال کے اندر ہی رہتا ہے٬ واضح رہے کہ کچرا کنڈی کی باؤنڈری نہ ہونے کے سبب علاقہ مکینوں کی شکایت موصول ہورہی تھیں اور کچرا سڑک پر آنے سے ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی تھی جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے ضلع کو صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ مزید اقدامات کئے جائیں گے تاکہ مستقل بنیادوں پر ضلع کو صاف ستھرا کرکے ماحولیاتی آلودگی سے پاک کیا جاسکے مزید براں انہوں نے کہا کہ عوام صاف ستھرا اور صحت مند ماحول چاہتی ہے اور اس کیلئے انتظامیہ عوام کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی لہذا عوام اپنے گھر کے اطراف صفائی کا خا ص خیال رکھیں اور کچرا سڑک پر پھینکنے کے بجائے تھیلیوں میںبند کرکے کچرا کنڈی کی باؤنڈری کی اندر پھینکیں۔

متعلقہ عنوان :