پاکپتن٬ڈکیتی ٬ چوری کی دو وارداتوں میں لاکھوں روپے کا سامان لوٹ لیا گیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:35

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء)ڈکیتی اورچوری کی دو وارداتوں میں لاکھوں روپے کا سامان لوٹ لیا گیا۔ پہلی واردات میںپانچ نا معلوم مسلح ڈاکومحلہ اقبال نگر عارفوالا کے عبدالرحمان کے گھر داخل ہوئے اور گن پوائنٹپر تمام گھر والوں کو رسیوں سے باندھ دیا اس کے والد عبدالحمید کی مزاحمت اس کو تشدد کا شدید نشانہ بنا کر زخمی کرکی380000 روپے مالیت کے طلائی زیورات ٬نقدی٬کپڑے وغیرہ لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات میںچار چوروں نے چک 84-Dکی صغراں بی بی گھر داخل ہوئے اور تالے توڑ کر250000 روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی چرا کر لے گئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔