سابق گورنر سردار گل محمد خان جوگیزئی کی پولیس ٹریننگ کالج دہشت گردی کے واقعہ کی شد ید مذمت

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:35

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) بلوچستان کے سابق گورنر سردار گل محمد خان جوگیزئی نے گزشتہ دنو ں پولیس ٹریننگ کالج دہشت گردی کے واقعہ کی شد ید مذمت کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اس واقعے میں 63کیڈٹس کی شہادت اور سینکڑوں کیڈٹس کے زخمی ہونا ایک قومی المیہ ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ پی ٹی سی کوئیٹہ کا واقعہ سیکورٹی رسک ہے اس سے پہلے بھی پی ٬ ٹی ٬ سی پر حملے ہوئے لیکن آج تک کسی بھی کوئی ٹھوس اور موثر اقدامات نہیں اُٹھائے گئے جس کی وجہ سے یہ المناک واقعہ پیش آیا انہوں نے کہا کہ ٹریئنگ مکمل کرنے کے باوجود کیڈٹس کو دوبار ہ بلانا ایک سوالیہ نشان ہے سانحہ پی ٹی سی جیسے واقعات سے پورے پاکستان کی عوام میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئیٹہ سے واضح ہوگیا ہے کہ حکومت عوام کی جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہوچکی ہے اور ہر طرف بد امنی پھیلی ہوئی ہے سیکورٹی فورسز پر حملے ہورہے ہیں اگر سیکورٹی فورس کے اہلکار محفوظ نہیں ہونگے تو عام عوا م اور حساس مقامات کی حفاظت کون کرے گا انہوں نے کہا کہ ابھی تک وکلاء شہدا ء کے خون کے نشانات خشک نہیں ہوئے تھے کہ سینکڑئوں گھروںمیں ایک بار پھر ماتم بھر پا ہوگیا ہے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مکمل ہم آہنگی کیساتھ ان دہشت گردوں کا مکمل طور پر صفایا کرنا ہو گا عوام اور سیکورٹی فورسز ملک دشمن عناصر پر گہری نظر رکھیں تاکہ محب الوطن عوام اورسیکورٹی اداروں کی مدد سے ان دہشت گردوں کا نیٹ ورک ختم کیاجاسکے انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فوری طور پر شہداء اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کرکے ان کو یہ رقم دینی چاہیے تاکہ زخمی کیڈ ٹس اپنا علاج آسانی سے کروا سکیں انہوں نے آخر میں شہید ہونے والے افراد کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور ان کے لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی اور زخمیوں کیلئے جلد از جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :