صوابی٬ پنج پیر میں زبانی تکرار پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:32

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) موضع پنج پیر میں زبانی تکرار پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا محمد صادق سکنہ پنج پیر نے تھانہ صوابی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا طارق اسلام جمعہ کے روز موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ان پر عابد حسین نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا وجہ قتل یوں بیان کی کہ مقتول اور ملزم کے مابین موٹر سائیکل کے تصادم پر زبانی تکرار ہو ئی تھی صوابی پولیس نے ملزم عابد حسین کو گرفتار کر لیا دریں اثناء موضع جلبئی (صوابی ) میں گھر یلو تنا زعہ پر بیٹے نے اپنی ما ںکو فا ئرنگ کر کے قتل کر دیا پو لیس تھا نہ تورڈھیر میں زر ولی خا ن ولد شرین خا ن سکنہ فیروز پو ر جلبئی نے اپنی پو لیس ر پو ر ٹ میں بتا یا کہ اسکے بیٹے کا مل نے ا سکی بیو ی اور اپنی والدہ پر فا ئرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا وجہ قتل گھر یلو تنا زعہ بتا یا گیا جس پر پو لیس نے اسکی ر پو ر ٹ پر اسکے بیٹے کے خلاف مقد مہ در ج کر دیا گدون اسٹیٹ میں موٹر سائیکل اور ٹرالی کے تصادم میں بچی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :