صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے٬میونسپل کمشنر بلدیہ غربی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) میونسپل کمشنر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے کہاہے کہ بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے سائٹ زون میں منعقدہ بلدیاتی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صفائی ستھرائی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی عملے کی سو فیصد حاضری اور تمام دستیاب ہلکی وبھاری مشینری کی درست حالت میں موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے تمام شعبہ جات مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں تاکہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو برق رفتاری سے مکمل کیا جاسکے تمام اندرونی گلیوں کے ساتھ ساتھ شاہراہوں اور سڑکوں پر صفائی کاکام شفٹوں میں تقسیم کرکے صفائی کاکام دن رات جاری رکھا جائے کچرہ کنڈیوں کی صفائی اور کچرے کی بروقت منتقلی کے ساتھ ہی چونے اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی تسلسل سے جاری رکھا جائے اجلاس میں موجود افسران نے اپنے اپنے شعبے کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کی حدود میںصفائی ستھرائی کیلئے تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :