اسلام آباد پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کار روائی٬چوری کی وارداتوں میں ملوث4 ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ دو راس بھینسیں ٬مسروقہ قیمتی موبائل٬ اسلحہ برآمد کرلیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) اسلام آباد پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ(SIU)کی کار روائی٬چوری کی وارداتوں میں ملوث04 ملزمان گرفتار٬ ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ دو راس بھینسیں مالیتی3لاکھ 50 ہزار روپے ٬مسروقہ قیمتی موبائل04عدد اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور بمعہ 03ر وند برآمد کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کے احکامات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)محمد الیاس نے ڈی ایس پی سی آئی اے ٬ بشیراحمدنون کی زیر نگرانی سید حیدر علی شاہASI٬عرفان اللہ خٹکASI اور محمد اکرم رانجھاASI ا ور جوانوں پر مشتمل دو الگ الگ خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں٬پولیس ٹیمو ں نے تما م تر سر کا ری و ذاتی وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے موبائل چوری اور بھینس چوری کی وارداتوںمیں ملوث04ملزمان کو گرفتار کرلیا ٬ ملزمان میں جنید افراز ولد افراز احمد ساکن گلی نمبر03بلال ٹاؤن چشتیاں مارکیٹ کھنہ ڈاک اسلام آباد٬طاہر خان ولد گل روز خان ساکن چاٹو تحصیل و ضلع مردان٬غنی الرحمان ولد اجمل خان ساکن گنڈی خان خیل تحصیل وضلع لکی مروت اورغلام محمد عرف غلامو ولد نذر محمد ساکن مکان نمبر10گلی نمبر5بلال ٹاؤن کھنہ ڈاک اسلام آباد شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ چوری شدہ دو راس بھینسیں مالیتی3لاکھ 50 ہزار روپے ٬مسروقہ قیمتی موبائ06عدد اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور بمعہ 03ر وندبرآمد کرلیے گئے ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان بالا نے ذیل واردات ہائے کا انکشاف کیا ہے۔ملزم مندرجہ سیریل نمبر1کودوران گشت و پڑتال مشکوک جان کر برما ٹاؤن روک کر چیک کرنے پر ملزم مذکورہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل30 بور بمعہ 03روند برآمد ہوئے اسلحہ ناجائز کی نسبت مقدمہ نمبر342مورخہ26-10-16بجرمAO13/20/65 تھانہ کھنہ درج ہوا ملزم سے چار عددمسروقہ موبائل فونز بر آمد ہوئے جن کی نسبت مسمی محمد ابوبکر شبیر ولد محمد امیر ساکن مکان نمبرZB-1607 گلی نمبر 3ڈھوک حسو راولپنڈی کی مدعیت میںمقدمہ نمبر406مورخہ26-10-16بجرم379/411ت پ تھانہI-A اسلام آباد درج رجسٹر ہوا۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے پولیس ٹیمو ں میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کا رکردگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :