کرپشن کے سدباب کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو انفرادی کردار ادا رکرنا ہوگا٬ احسان اللہ

صرف رشوت لینا کرپشن نہیں ٬کسی بھی شعبے میں قواعد و ضوابط کی قانونی حیثیت سے انحراف بھی کرپشن ہے٬ ڈپٹی کمشنر ھنگو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:32

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) کرپشن کے سدباب کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو انفرادی کردار ادا رکرنا ہوگا٬صرف رشوت لینا کرپشن نہیں بلکہ کسی بھی شعبے میں قواعد و ضوابط کی قانونی حیثیت سے انحراف بھی کرپشن ہے۔صوبائی حکومت سٹیزن پورٹل پروگرام کے تحت عوامی شکایات اور کرپشن اور بے قاعد گیوں کی نشاندہی پر فوری کارروائی کریگی۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو احسان اللہ اپنے دفتر میں منعقدہ کریکٹر بیلڈنگ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عقل بادشاہ اورکزئی سمیت اسسٹنٹ کمشنر شاہد خان٬اے ڈی لوکل گورنمنٹ عابد زمان ٬ایم ایس ڈاکٹر اکبر جان ٬علاقہ معززین بھی موجود تھے۔ڈی سی ہنگو احسان اللہ نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کے لئے متعلقہ محکموں کیساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ کرپشن بد عنوانی اور بے قاعدگیوں کا راستہ کے روکنے کے لئے صف آراء ہوجائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کرپشن کی لعنت سے چٹھکارا پانے کے لئے عملی اقدامات اٹھا چکی ہے۔سیٹیزن پورٹل پروگرام کے تحت کرپشن ٬بد عنوانی اور بے قاعدگیوں کی شکایات پر صوبائی حکومت بلا تفریق فوری کاروائی کرنے سمیت اضلاع کی سطح پر ڈپٹی کمشنرز کے زیر نگرانی رضاکارٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو کہ قوم ملک کے خدمت کے جزبے کے تحت کرپشن کے خاتمہ میں حکومتی معاون کا کردار ادا کرے گی۔

دیگر مقررین عقل بادشاہ اورکزئی ٬اسرار احمد اورکزئی شاہ حسین ایڈوکیٹ ٬ظہیر حسین نے کہا کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔اور کرپشن اور بد عنوانیوں کا خاتمہ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام ممبر مہراب کی وساطت سے کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے وعظ و نصیحت کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں کو شفاف اور عوامی خدمت کا پلیٹ فارم بنانے کے لئے کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل نو کے تحت سب کو مل جل کر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔اس موقع ہر ڈی سی ہنگو نے رضا کار ٹاسک فورس کے طلباء میں اعزازی کارڈز بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :