وفاقی دارالحکومت کی تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے٬ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
خالد اقبال ملک کی قیادت میں چیمبر کے وفد کی وزیر مملکت برائے کیڈ سے ملاقات
جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:32
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا یہ خوش آئند ہے کہ میئر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے نے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں اور چونکہ وہ عوامی نمائندے ہیں لہذا وہ دلچسپی سے مسائل حل کرائیں گے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے دورہ کے موقع پر ایک سکول چیمبر کے حوالے کرنے کا جائزہ لیا جائیگا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون شروع ہونے سے قبل ہی کچھ مسائل سامنے آ رہے ہیں جس وجہ سے روزمرہ مال کی ترسیل کیلئے ٹرانسپورٹ اسلام آباد آنے سے انکاری ہے جبکہ کراچی پورٹ پر بھی مال رک گیا ہے جس سے ملکی معیشت کو نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کنٹینروں کی پکڑ دھکڑ سے بھی روزمرہ کی معاشی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجروں اور مارکیٹوں کے 95فیصد مسائل سی ڈی اے سے تعلق رکھتے ہیں لیکن چونکہ چیئرمین سی ڈی اے جو کہ میئر بھی ہیں اور عوامی نمائندگی کرتے ہیں وہ ضرور مسائل حل کرائیں گے جس کا انہوں نے وعدہ بھی کر لیا ہے۔ انہوں نے وزیر مملکت برائے کیڈ کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے دورہ کی دعوت دی۔ وفد میں سینئر نائب صدر خالد ملک٬ نائب صدر طاہر ایوب٬ چیئرمین فائونڈر گروپ خالد جاوید٬ سابق صدور طارق صادق اور محمد اعجاز عباسی کے علاوہ چوہدری وحید الدین٬ سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری٬ سابق نائب صدر محمد حسین٬ نعیم صدیقی اور سیف الرحمٰن شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.