راولپنڈی میں دفعہ 144کی خلاف ورزی ٬ْپی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم ٬ْکئی گرفتار

لال حویلی کو جانے والے راستے سیل ٬ْ شیخ رشید احمد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ڈرامائی انداز میں کمیٹی چوک پہنچے دارالحکومت بندکر کے پاکستان کامذاق اڑانے والے عناصرکو اجازت نہیں دی جائیگی ٬ْرانا ثناء اللہ کی گفتگو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:32

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف ٬ْ عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کمیٹی چوک اور مری روڈ میدان جنگ بن گئے ٬ْپولیس نے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا جمعہ کو راولپنڈی میں دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اس دور ان پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد کمیٹی چوک اور مری روڈ میدان جنگ بن گئے۔

کارکنوں کے پتھراؤ پر پولیس نے لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ آنسو گیس کی شیلنگ کی٬ اس دوران کئی افراد کو حراست میں لیا گیاجمعہ کے بعد شیخ رشید سر پر ٹوپی اور چہرے پر کپڑا لگائے موٹر سائیکل میں پولیس اہلکاروں کے سامنے سے کئی مرتبہ نکلے تاہم پولیس اہلکار انہیں پہچان نہ سکے۔

(جاری ہے)

اس دوران شیخ رشید احمد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ڈرامائی انداز میں آئے اور نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین میں چڑھ کر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پنڈی میں پانی اور بجلی نہیں٬ حکومت نے پورا شہر بند کروادیا٬ لال حویلی کے سارے راستے بند ہیں٬ راولپنڈی کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ حکومت کو نہیں مانتے٬ اگر کسی میں ہمت ہے تو وہ انہیں گرفتار کرکے دکھائے۔

بعد ازاں شیخ رشید کمیٹی چوک سے موٹر سائیکل پر دوبارہ نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہوگئے۔قبل ازیں راولپنڈی میں مری روڈ4 جگہ سے بندکردی گئی اور تیلی محلہ٬ کمیٹی چوک اور اطراف میں کنٹینر لگا دیے گئے جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا٬مختلف علاقوں میں کاروباری اور تجارتی مراکز بھی بند رہے۔ادھر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہاکہ دارالحکومت بندکر کے پاکستان کامذاق اڑانے والے عناصرکو اجازت نہیں دی جائیگی ٬قانون نافذ کرنیوالے ادارے شیخ رشید کے انتظار میں ہیں ٬شیخ رشید یاکارکنوں کی گرفتاری کا کریڈٹ نہیں لینا چاہتے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو بھی مزاحمت کرے گا اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :