Live Updates

قوم نے پاکستان کو بندکرنے والوں کو سبق سکھایا۔زعیم قادری

ہم ریاست کی رٹ کو ہرصورت میں قائم رکھیں گے،قوم نے عمران خان کی کال کو مستردکردیا،راولپنڈی کا چوہا خودکو بڑالیڈرکہتاہے۔اپنی حویلی سے رات12بجے غائب ہوگیا۔ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:11

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اکتوبر2016ء) :ترجمان پنجاب حکومت سیدزعیم حسین قادری نے کہاہے کہ قوم نے پاکستان کو بندکرنے والوں کو سبق سکھایا، ہم ریاست کی رٹ کو ہرصورت میں قائم رکھیں گے،قوم نے عمران خان کی کال کو مستردکردیا،راولپنڈی کا چوہا خودکو بڑا لیڈرکہتاہے۔اپنی حویلی سے رات 12بجے غائب ہوگیا،عمران خان کو 14دن کیلئے شہبازشریف کی طرف سے ہرجانے کانوٹس بھجوادیاہے۔

انہوں نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ لاہورمیں چندوکلاء نے مال روڈ پر10منٹ کیلئے نعرے لگائے اور منتشرہوگئے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کا چوہا خودکو بڑا لیڈرکہتاہے۔اپنی حویلی سے رات 12بجے غائب ہوگیا۔اب تک اس کے جلسے کا نام نہیں ہے۔8باراپنے بل سے باہرنکلا اور ٹی وی چینلزسے گفتگوکرکے چھپتا رہا۔انہوں نے کہا کہ کل تک 10لاکھ کارکنوں کا دعویٰ کرنے والا چوہا آج اپنے چندکارکنوں کو تنہاچھوڑکرروپوش ہوگیا۔

جبکہ ہم ریاست کی رٹ کو ہرصورت میں قائم رکھیں گے۔قوم نے عمران خان کی کال کو مستردکردیا،ووٹرزاور سپورٹرزبھی گھروں میں ہی رہے۔زعیم قادری نے کہاکہ لوگ عمران خان کے جھوٹ اور گالیوں سے تنگ آچکی ہے۔ریاست پاکستان پر شدید عوامی دباؤ ہے کہ قومی املاک اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات