پولیس کا مورال٬ کردار اور ڈسپلن ماضی سے زیادہ بلند ہیں ٬ْ اعجاز خان

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:30

پشاور۔28اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پو لیس سکول آ ف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ میں بیسک (EOD)کورس نمبر 19 اور ریفریشر (EOD)کورس نمبر 18مکمل کرنے کے حوالے سے جمعہ کے روز ایک پرُوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پرریجنل پولیس آفیسرمردان اعجاز احمد مہمان خصوصی تھے ۔مہمان خصوصی نے یا د گارِ شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے ۔

ایس پی نیا زمحمد خان یوسفزئی نے معز ز مہمانوں کو ٹریننگ کے اغراض ومقاصدسے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر واحد محمود بھی مو جود تھے ۔ مہمان خصوصی ریجنل پولیس آفیسرمردان اعجاز احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے فخر کا مقام ہے کہ پولیس موجودہ دور میںماضی سے زیادہ پروفیشنل ٹریننگ حا صل کر رہی ہے اور یہ سکول پولیس آفیسرز کا مورال٬ کردار اور پروفیشنل ڈیوٹی میں اور زیادہ جلا بخشے گا اورآئی جی پی خیبر پختونخوا کی پولیس کو بہترین ویژن دینے پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پولیس ورک اور اسکے پروفیشنلزم میں کا فی بہتری آئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کا مورال بلند ہے اور دہشت گردی کا سینہ تان کر مقابلہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی ٹریننگ سے پولیس میں مزید آگاہی اور کام میں بہتری پیدا ہوتی ہے ۔ انہوں نے سکول میں تمام سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایا ت بھی جاری کیں ۔ انہوں نے متوقع ایڈمن بلاک کی تعمیر کے لیے بھی خصوصی ہدایا ت جاری کیں اور ٹریننگ میں موجود افسرا ن کو ڈسپلن اور لوگوں کوان سیکھی ہوئی تکنیک کو بروئے کا ر لا کر انکو احساس تحفظ فراہم کرنے کی تلقین کی تاکہ عوام کا اعتماد پولیس پر بڑھ جا ئے اور معاشرے میں امن وامان قائم ہو جائے ۔ آ خر میں مہمان خصوصی اعجاز خان نے کورس شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :