اچھی طرز حکمرانی کے نتیجے میں ٹی ایم ایز کی آمدنی میں سوفیصد اضافہ ہوا ہے ٬ْعنایت الله

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:30

پشاور۔28اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت الله نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اچھی طرز حکمرانی کے نتیجے میں ٹی ایم ایز کی آمدنی میں سوفیصد اضافہ ہوا ہے اورٹی ایم ایز کی آمدنی ڈیڑھ ارب سے بڑھ کر تین ارب روپے ہو چکی ہے اور 2018تک یہ پانچ ارب روپے تک بڑھ جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے (NIM)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ میں صوبائی آفیسرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر عنایت الله نے کہا کہ ہم نے لوکل گورنمنٹ نظام کو عوام کیلئے مزید مفیدبنانے کیلئے قوانین میں تبدیلیاں کرکے ابھی تک آٹھ ترامیم کی ہیں تاکہ عوام کو اس نظام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے۔انہوں نے آفیسرز کو تاکید کی کہ وہ پوری ایمانداری٬ محنت اور لگن کے ساتھ صوبے کے عوام کی خدمت کریں اور امید کی جاتی ہے کہ انشاء الله صوبہ خیبر پختونخوا جلد ہی ایک ماڈل صوبے کے طور پر پہچانا جائے گا۔