پختونخوا کی پولیس پورے ملک کے لیے مثال بن چکی ہے ٬ْ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:30

پشاور۔28اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا میاں محمد آصف نے پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں انٹرمیڈیٹ ٬پلاٹون کمانڈر٬ ویپن ٬ سیکشن کمانڈراور اپر کلاس کے کل 396زیر تربیت افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ برطانوی اور سامراجی دور کی پولیس کا وقت گزر چکا ہے ۔

اب ایک جمہوری ٬ جوابدہ ٬ ذمہ دار اور پیشہ ورانہ مہارت سے لبریز پولیس کا دور آ چکا ہے جس میں تعلیم وتربیت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے اور اسی لیے موجودہ پولیس قیادت نے پولیس کی تعلیم و تربیت میں نمایاں اور بنیادی اصلاحات کی ہیں ۔ انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے جوانوںاور افسروں میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی سی کے افسران نے خاموش پریڈ اور جوڈو کراٹے کے علاوہ ورائٹی شو بھی پیش کیا جس میں پی ٹی سی کے افسران ونو جوانوں نے مختلف مزاحیہ خاکے٬ شعرو شاعری اور روایتی رقص کا مظاہرہ کیا جس کو بے حد پسند کیا گیا۔

کمانڈنٹ پی ٹی سی ہنگو ڈاکٹر فصیح الدین اشرفؔ نے پی ٹی سی میں جاری ترقیاتی کاموں اور نئے کورسسز کے اجراء کے بارے میں بتایا کہ بہت جلد پی ٹی سی میں ایک سکول آف انوسٹی گیشن اور ایک جدید فورنزک لیبارٹری قائم کی جائے گی ۔ بعد ازاں مہمان خصوصی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس نے پی ٹی سی میں اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی کے تعاون سے قائم شدہ جدید ہیلتھ کیئر سنٹر اور ناصر درانی کمپیوٹر لرننگ سنٹر کا افتتاح بھی کیا۔

ناصر درانی ای لرننگ سنٹر میں پچاس عدد کمپیوٹر اور ملٹی میڈیا فراہم کیے جائیں گے تاکہ آئی جی پولیس جناب ناصر درانی کی ’’ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیسنگ‘‘ (Policing by I.T) کے تحت جاری کردہ اصلاحات کو ٹریننگ کا باقاعدہ حصّہ بنایا جائے ۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر معززین شہر٬ ضلع انتظامیہ ٬ ڈپٹی کمشنر ہنگو احسان اللہ خان ٬ ڈی پی او ہنگو شاہ نذر٬ ایس پی انوسٹی گیشن ذوالفقار تنولی ٬ ایف سی کمان افیسر شربت خان آفریدی اور سکول و کالج کے طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :