وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کی پیسکو میں تعیناتی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:57

پشاور۔28اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی میں وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری اعلامئے کے مطابق پیسکو اپنے محنتی اور جفا کش کارکنوںکو ہرحال میں یادرکھتی ہے اور محکمہ کے لئے ادا کئے گئے ان کے فرائض کوباعث فخر گردانتی ہے ٬ پسکو کے ایسے کارکن جو کہ دوران سروس وفات پاگئے ہیں ان کی خدمات کے اعتراف اور ان کے ورثا کو مددفراہم کرنے کی غرض سے پیسکو میںان کی مختلف عہدوں پر تعیناتی کی جاتی ہے ․یہ ایک مسلسل عمل ہے اس سلسلے میں عباس علی شاہ ولد اخترعلی شاہ کو اے ایل ایم ٬ْ سیف اللہ خان ولد نثاراحمدخان کو اے ایس ایس اے تعینات کیا گیا ہے ۔

چیف ایگزیکٹیوپسکو انوارالحق یوسف زئی نے پسکو کے دوران سروس وفات پانے والے اہلکاروں کے بچوں کو ملازمت ملنے پر انہیں مبارکباد دی ہے اور ان کو ہدایت کی ہے کہ وہ دل لگاکرکام کریں۔