لنڈی کوتل ٬ْ افغانستان سے آنے والے ٹرک سے 54پیکٹ چرس برآمد

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:57

لنڈی کوتل۔28اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) کسٹم حکام نے ایک کاروائی میں افغانستان سے پاکستان آنے والے خالی ٹرک سے 54 پیکٹس جس میں 64 کلو گرام چرس پیک کی گئی تھی برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

کارروائی ی سپرنٹنڈنڈنٹ محمد نعیم ٬ْڈپٹی عزیزالرحمان ٬ْ انسپکٹر ظفر علی اور سپاہی علی مدد خان نے کی جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ پہلے ٹرک رجسٹریشن نمبر56925 کابل کے ذریعے چرس سمگلنگ کی اطلاع نہیں تھی دوران چیکنگ یہ چرس برآمد کی گئی ہے اور ڈرا ئیور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ٹرک کو قبضے میں لیکر مقدمہ نامعلوم منشیات سمگلر کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :