امام اعظم ابو حنیفہؒ کانفرنس 30اکتوبر کو ہو گی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:57

ملاکنڈ۔28اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء)امام اعظم ابو حنیفہؒ کانفرنس کل ( اتوارکو ) صبح 8بجے ہریان کوٹ تحصیل درگئی میں زیر صدارت مفتی کفایت الله اور ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے موقع پر محمد عزیز الرحمان ہزاروی مہمان خصوصی ہونگے ۔ کانفرنس سے سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم ٬ مولانا محمد ندیم ٬ممبر صوبائی اسمبلی مفتی فضل غفور ٬ سید گوہر علی شاہ ٬ قاری اکرام الحق ٬ قاری افتخار احمد ٬ مولانا محمد عباس اور مفتی عبد القیوم خطاب کرینگے ۔