خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن نے ریجنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کیلئے ٹیکنیکل آفیشلز کا اعلان کردیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن نے ریجنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کیلئے ٹیکنیکل آفیشلز کا اعلان کردیا٬ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید ظاہر شاہ کے مطابق سوات ریجن کیلئے موسیٰ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری٬ ملک ودان ٹورنامنٹ ڈائریکٹراوردیر کے محمد یوسف اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر٬ مردان ریجن کیلئے بشیر آرگنائزنگ سیکٹری ٬ نواز خان ٹورنامنٹ ڈائریکٹر٬ شیر رحمان(بونیر)اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اورشاہین ( صوابی)ٹورنامنٹ آفیسر٬ ہزارہ ریجن میں ناصر محمود آرگنائزنگ سیکرٹری٬وسیم احمد ٹورنامنٹ ڈائریکٹر٬ حق نواز(ہری پور) اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ٬ پشاور ریجن میں آیاز خان آرگنائزنگ سیکرٹری٬ ہدایت الله ٹورنامنٹ ڈائریکٹر٬ظاہرخان (نوشہرہ) اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹراور تحسین الله( چارسدہ) ٹورنامنٹ آفیسر٬ کوہاٹ ریجن میں محمد آصف آرگنائزنگ سیکرٹری٬ منظور احمدٹورنامنٹ ڈائریکٹراورمحمد عامر اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر بنوں ریجن میں رفیع اللهآرگنائزنگ سیکرٹری٬نورسعید ٹورنامنٹ ڈائریکٹر٬ محمد یونس اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جبکہ ڈی آئی خان ریجن میں حاجی رمضان آرگنائزنگ سیکرٹری٬ محمد صدیق تہیم ٹورنامنٹ ڈائریکٹر٬ سید علی شاہ اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور صفدر عباس ٹورنامنٹ آفیسرشامل ہیں۔

(جاری ہے)

سید ظاہر شاہ نے کہا کہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مجاز ہوگا کہ وہ ٹورنامنٹ کیلئے لوکل ججز اور ایمپائر کمیٹی کا جلد از جلد اعلان کرے ۔تمام ریجنل ٹورنامنٹس ریجن کے ہیڈ کواٹر سوات٬ مردان٬ ایبٹ آباد٬ پشاور ٬ کوہاٹ٬ بنوں اور ڈی آئی خان گرائونڈ پر منعقد ہونگے ٬ تمام ریجنل ٹورنامنٹس تین نومبر سے شر٬وع ہونگے ۔سوات ریجن میں ڈسٹرکٹ سوات٬ دیر اپر٬ دیر لوئر٬ مردان ریجن میں صوابی ٬ بونیر٬ مردان ٬پشاورریجن میں نوشہرہ ٬ چارسدہ اور پشاور٬ ہزارہ ریجن میں ایبٹ آباد ہری پوراسی طرح ٬کوہاٹ ٬بنوں اور ڈی آئی خان ریجن میں شامل ڈسٹرکٹ کے مابین انٹر کلب کے مابین مقابلے منعقد ہونگے انہوں نے کہاکہ تمام ریجن خیبرپختونخوا سپورٹس بورڈ کے پیٹرن جس پر انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز منعقد کرائے گئے تھے اس پر منعقد ہورہا ہے٬ ہر ریجن سے دو دو ٹیمیں کوالیفائی کرکے صوبے کے سطح پر انٹر کلب مقابلوں میں شرکت کریگی جو کہ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں 13 نومبر سے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :