پشاور میں کرکٹ کے فروغ میں نمایاں کردار اداکرنے والے خیبر فرینڈز کرکٹ کلب کو سوزوکی موٹر نے سپانسر کردیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پشاور میں کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں نمایاں رول کردار اداکرنے والے خیبر فرینڈز کرکٹ کلب کو سوزوکی موٹر نے سپانسر کردیاہے۔اس سلسلے میں اسلامیہ کالج پشاور کے گرائونڈ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا ٬جسمیں سوزوکی کمپنی کے ہیڈآفس کراچی سے خصوصی طور پر آئے ہوئے منیجرزعدنان اور متین سمیت شنواری موٹرزپشاور کے محمد زیب ٬کوچ علی ہوتی اور کلب کے صدرمحمد اقبال بھی موجود تے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوزوکی موٹر زکے منیجرزعدنان اور متین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان ہمارے کل کا بہتر مستقبل ہیں انہیں صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع مہیاکرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ٬انہوںنے کہاکہ خیبر فرینڈز کلب نے اس قلیل مدت میں پشاور کرکٹ کی ترقی کیلئے جو شاندار خدمات انجام دیئے ہیں انہی کو مدنظر رکھتے ہوئے سوزوکی موٹرزکمپنی سپانسرشپ دینے پر مجبور ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے اس عزم کا اظہار کیاکہ انشاء اللہ خیبر فرینڈز کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں کے جو بھی ضروریات ہیں انہیں پوراکیا جائیگا۔تاکہ قومی سطح پر کرکٹ کے بہترین ٹیلنٹ سامنے آکر بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کرسکے ۔اس موقع پر سوزوکی موٹر زکمپنی کی جانب سے خیبر فرینڈز کلب کے کھلاڑیوں کیلئے خصوصی طور پر تیارکئے گئے کیٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔تقریب میں علی ہوتی نے اس کمپنی کاشکریہ اداکرتے ہوئے اسے پشاور کرکٹ کی ترقی میں ایک سنگ میل قدم قرادیدیاہے ۔

متعلقہ عنوان :