آئندہ انتخابات میں مخالفین کو کچھ نہیں ملے گا ٬عمران نذیر

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:43

لاہور۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کہا ہے کہ مخالفین کو یہی بات رات کو سونے نہیں دیتی کہ ترقیاتی کام جاری رہے تو 2018کے انتخابات میں انہیں کچھ نہیں ملے گا۔.گذشتہ روز لاہور میں چیئر مینوں کونسلرز اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان غیروں کے ایجنڈے اور انتشار کی سیاست کے ذریعے ساری زندگی اقتدار میں نہیں آسکیں گے٬ خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کے لئے دھرنے دیں یا ریلیاں نکالیں آئندہ انتخابات میں ان کا منفی سیاست کی وجہ سے کوئی کردار نظر نہیں آتا٬ پاکستان ہمارا گھر ہے اور اپنے گھر کا تحفظ اور تقدس کرنا بہتر طریقے سے جانتے ہیں ٬, ملک کا امن خراب کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام ملکی ترقی کی خاطر اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج مسترد کرچکے ہیں ٬ اب کنٹینر کی سیاست چلے گی اور نہ ہی انتشار کی سیاست کوعوامی پذیرائی حاصل ہوگی۔اپوزیشن کو اب الیکشن2018ء کی تیاری کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور وزیراعظم نواز شریف اوروزیر اعلیٰ شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں ملک سے دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے٬ پاکستان ایک پر امن اورخوشحالی کے سفر کا آغاز کرچکا ہے۔